LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وینزویلا اور امریکا کے درمیان تیل کی درآمد کیلئے ڈیل طے پاگئی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وینزویلا اور امریکا کے درمیان دو ارب ڈالر کے تیل کی درآمد کیلئے ڈیل طے پاگئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وینزویلا کی عبوری حکومت 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کے حوالے کرے گی۔ صدر ٹرمپ نے کہا یہ تیل مارکیٹ میں بیچیں گے۔ آمدنی پر ہمارا کنٹرول ہوگا۔ رقم امریکا اور وینزویلا کی بہبود پر خرچ ہوگی۔

امریکی صدر نے وزیرِ توانائی کو منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ تیل بردار جہاز جلد وینزویلا روانہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔

معاہدے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرگئیں۔ برطانوی کروڈ آئل 1.7فیصد کمی سے60.70ڈالر جبکہ ڈبلیوٹی آئی کروڈ آئل میں 2 فیصد کمی،57.13ڈالر کا ہوگیا۔

اس سے قبل امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں ہتھیاروں کی تیاری میں مزید تیز لانی ہوگی، جہاز اور ہیلی کاپٹرز کی تیاری میں کئی سال لگتے ہیں، بھارت 68 اپاچی ہیلی کاپٹرز کے آرڈر دے رہا ہے، بھارت کو اپاچی ہیلی کاپٹرزکیلئے 5سال انتظارکرنا پڑا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری فوج دنیا کی طاقتور ترین فوج ہے، دنیا کی کوئی فوج ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتی، مادوروکے جانے کے بعد وینزویلا کے عوام خوش ہیں، صدر وینزویلا نکولس مادورو ایک ظالم شخص ہیں، صدر وینزویلا مادورو لاکھوں افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X