LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) 13سال بعد بنگلادیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی پہنچے گی

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(عباس بیگ مرزا) 13سال بعد بنگلادیش کی بیمان ائیرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری کو ڈھاکا سے کراچی پہنچے گی، ابتدائی طور پر بیمان ائیر ڈھاکا اور کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔ اس سے قبل بنگلادیش سے آخری براہ راست پرواز 2012 میں کراچی آئی تھی’ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی ہدایات پر چند دن قبل ہی بیمان ائیرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی تھی جبکہ پی آئی اے اور بیمان ائیر کے درمیان کارگو کی نقل و حمل کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ طے پاچکا ہے’ بیمان ائیرلائن نے ڈھاکا سے کراچی کی پروازوں پر نشستوں کی بکنگ شروع کردی ہے اور ٹریول ایجنٹس کے مطابق بکنگ کھلتے ہی ابتدائی پروازوں کی تمام نشستیں چند گھنٹوں میں بک ہو گیں۔ ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ملکوں کے عوام پرجوش ہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X