اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی تحریک “نشہ اب نہیں” جاری ہے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی تحریک “نشہ اب نہیں” جاری ہے۔ایس پی رورل زون زیشان علی ،ایس ڈی پی او شہزاد ٹاؤن محمد انضمام خان، لیگل ایڈوائزر ذین قریشی اور دیگر افسران نے اُردو یونیورسٹی کے طلباءو طالبات کو منشیات کےنقصانات اور روک تھام کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا۔افسران نے طلباء سے التماس کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس منشیات کی کسی قسم کی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، جب تک عوام کا تعاون حاصل نہیں ہوگا اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔

