اسلام آباد (اردو ٹائمز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور میں زیر تربیت افسران کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور میں زیر تربیت افسران کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ، ایس ایس پی سیف سٹی ڈاکٹر محمد اقبال اور ڈائریکٹر آئی ٹی عاطف عباس نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن پشاور میں زیر تربیت افسران کے وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ کروایا۔وفد کو سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا گیا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا



