LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر تھانہ کرپا میں منشیات آگاہی مہم

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کے خصوصی احکامات پر ایس ایچ او تھانہ کرپا ذوالفقار علی نے سی یو ایس ٹییونیورسٹی میں زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے منشیات کے خلاف آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔
آگاہی سیشن کے دوران ایس ایچ او ذوالفقار علی نے طلبہ کو منشیات کے استعمال سے ہونے والے جسمانی، ذہنی، سماجی اور تعلیمی نقصانات سے تفصیل سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات نہ صرف نوجوانوں کے روشن مستقبل کو تباہ کرتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہیں۔
ایس ایچ او کرپا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے تعلیمی اداروں میں مسلسل آگاہی مہم چلا رہی ہے، تاکہ طلبہ اس ناسور سے دور رہیں اور ایک مثبت، صحت مند اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔
طلبہ نے پولیس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی آگاہی سرگرمیاں نوجوانوں کو درست راستہ اختیار کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے والدین اور تعلیمی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف اس مشترکہ جدوجہد میں پولیس کا ساتھ دیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X