اسلام آباد (اردو ٹائمز) سپریم کورٹ لاء کلرکس کے رہنما گلفراز احمد اعوان کا حکومت سے بے دخل کرنے کانوٹس واپس لینے کامطالبہ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) سپریم کورٹ کے ا یڈووکیٹ آن ریکارڈ لاء کلرکس تنتظیم کے رہنما گلفراز احمد اعوان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ لاء کلرکوں کو سپریم کورٹ کل کمرہ خالی/ بے دخل کرنے کانوٹس واپس لیاجائےمیں
گلفراز احمد اعوان کا کہنا ہے کہ اس عمل سے سینکڑوں لوگ اورسپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کے لاء کلرک سراپا احتجاج ہیں۔
کلرکس نے دفتر خالی کرنے کانوٹس پر شدید تشویش کا اظہار کیاہے کہا کہ انتظامیہ نے تزئین و آرائش کے نام پر لاء کلرکوں کا کمرہ خالی کر دینے لیکن کیس فائلز کی تیاری کے لیے کسی متبادل کمرے یا جگہ کا انتظام نہیں کیا ۔ کلرکس کہتے ہیں کہ اب اپنا سامان لے کر کہاں جائیں؟
ایڈووکیٹ آن ریکارڈ آفس کے کلرک اس صورتحال پر شدید پریشانی میں ہیں۔

