لاہور (اردو ٹائمز) سسکو پارٹنرز ایوارڈ نائٹ میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کی شاندار کامیابی، متعدد اعزازات اپنے نام کئے
Share
لاہور، 26 نومبر 2025 (اردو ٹائمز):سسکو پارٹنرز ایوارڈ نائٹ میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کی شاندار کامیابی، متعدد اعزازات اپنے نام کئے
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو انٹرپرائز اور سافٹ ویئر پارٹنر آف دی ایئر سمیت بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا
سسکو پارٹنرز ایوارڈ نائٹ میں ٹیکنالوجی سیکٹر کے نمایاں اداروں کو مالی سال 2024-2025 میں شاندار کارکردگی پرمختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ یہ تقریب سسکو اور انگرام کی جانب سے منعقد کی گئی جس میں ان پارٹنرز کی کامیابی اور جدت کو سراہا گیا جنہوں نے ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔
تقریب میں ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کو متعدد اعزازات دیے گئے، جن میں انٹرپرائز پارٹنر آف دی ایئر 2025، سافٹ ویئر پارٹنر آف دی ایئر 2025 اور انفرادی ایکسیلنس ایوارڈ شامل ہیں۔ یہ اعزازات کمپنی کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ بڑے اور پیچیدہ منصوبوں کو اعلیٰ تکنیکی مہارت کے ساتھ مکمل کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔
ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیزکے سی اواو، او روائس پریزیڈنٹ وحیل بشیر نے کہا:
”ہمیں سسکو اور انگرام کی جانب سے یہ اعزازات حاصل کرنے پر بے حد فخر ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف ہماری تکنیکی صلاحیتوں کا اعتراف ہیں بلکہ ہماری ٹیم کی لگن اور ہر منصوبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کی بھی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ ہم جدت کی نئی حدود کو چھوئیں اور اپنے کلائنٹس کو مؤثر حل فراہم کریں۔”
سسکو پارٹنرز ایوارڈ نائٹ ان اداروں کی کامیابیوں کو سراہتی ہے جنہوں نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر معمولی خدمات فراہم کی ہیں۔ ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کے لیے یہ اعزازات نہ صرف ان کی اعلیٰ معیار کے حل فراہم کرنے کی مہارت کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ پاکستان میں بڑے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرنے کی ان کی صلاحیت کا بھی اعتراف ہیں۔ ٹاپ انٹرپرائزز اور سافٹ ویئر پاٹنرحاصل کرنا ایک اہم سنگ میل ہے جو ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز کی حیثیت کو ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر مزید مستحکم کرتا ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل میں اس کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔

