اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )جی ٹی روڈ ترنول پر غیر قانونی مونو لنتھ کے خلاف ایم سی آئی اور ڈی ایم اے کی کارروائی، موٹر وے چوک سے سنگجانی ٹول پلازہ تک 30 غیر قانونی مونو لتھ ہٹا دیے گئے، باقی ماندہ غیر قانونی مونو لتھ اگلے مرحلے میں ہٹائے جائیں گے۔رائٹ آف وے پر غیر قانونی تشہیر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عنل پیرا ہیں۔ڈائریکٹر ڈی ایم اے ڈاکٹر انعم فاطمہ کے مطابق ڈی ایم اے اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی مشترکہ کارروائی سے جی ٹی روڈ کا حسن بحال، غیر قانونی تشہیری مونو لتھ کے باعث شہریوں کو ڈرائیونگ کے دوران دقت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ،ہیوی مشینری کی مدد سے مونو لتھ ہٹائے گئے، رائٹ آف وے کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ترنول سے سنگجانی تک غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز،رہائشی اور تجارتی علاقوں میں بھی غیر قانونی تشہیر کے خلاف آپریشن کا جلد آغاز کیا جائے گا،ڈی ایم اے کا کلین اینڈ گرین اسلام آباد کے لیے اقدامات جاری،شہری خوبصورتی کے لیے غیر قانونی تشہیر کا خاتمہ ضروری۔ڈاکٹر انعم فاطمہ کے مطابق اسلام آباد میں رائٹ آف وے کی حدود میں غیر قانونی بورڈز کے خلاف آپریشن بلا امتیاز جاری رہے گا۔

