اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے انتخابات کی این آئی آر سی نے باقاعدہ منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان ورکرز فیڈریشن کے انتخابات کی این آئی آر سی نے باقاعدہ منظوری دے دی، نوٹیفکیشن جاری۔
پاکستان ورکرز فیڈریشن کے جنر ل سیکرٹری اسد محمود، صدر شوکت علی انجم اور چیئرمین چوہدری عبدالرحمن عاصی منتخب۔
قومی صنعتی تعلقات کمیشن کے رجسٹرار ٹریڈ یونین اور فاضل ممبر نے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے الیکشن کی باقاعدہ منظوری دے دی۔ اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق اسد محمود جنرل سیکرٹری، شوکت علی انجم صدر اور چوہدری عبدالرحمن عاصی چیئرمین سمیت تمام عہدیداران منتخب ہوگئے۔اس موقع پر قائد مزدور چوہدری محمد یٰسین نے تمام نئے منتخب ہونے والے مرکزی اور ریجنل عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن مزدوروں کی حقیقی اور جمہوری تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ میں نے بطور جنرل سیکرٹری کوشش کی کہ اس تنظیم میں جمہوریت پروان چڑھے اور مزدوروں کے حقیقی نمائندے منتخب ہوں۔ میں نے نوجوانوں اور خواتین کو مرکزی سطح پر نمائندگی دی اور تنظیم میں جمہوریت اور شفافیت اور مساوات کو فروغ دیا گیا۔ الحمد اللہ نئے منتخب ہونے والے عہدیداران میں تجربہ کار، نوجوان اور باصلاحیت عہدیداران شامل ہیں اور انشاء اللہ مجھے امید ہے کہ مستقبل میں پاکستان ورکرز فیدڑیشن کی قیادت تمام اداروں کے ساتھ مل کر مزدوروں کی خدمت جاری رکھے گی اور مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کرئے گی۔



