اسلام آباد (اردو ٹائمز) اے پی پی اردو سروس قومی شفقت عباس ۔۔۔تعیناتی انفارمیشن گروپ کے افسر شفقت عباس ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات
Share
اسلام آباد۔27اکتوبر (اردو ٹائمز):وزارتِ اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے افسر شفقت عباس کو ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات کر دیا ہے۔ وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت عباس جو اس سے قبل لاہور میں ریجنل انفارمیشن آفس، پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر جنرل (پی آر) کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت عباس کی تعیناتی ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ عاشق حسین شیخ کی جگہ کی گئی ہے اور آئندہ احکامات تک وہ اس عہدے پر اپنے فرائض انجام دیں گے۔
C:zah-yas/P:zah/L:mhn/R:mhn
C:20:08/P:20:08/L:20:09/R:20:09
LOGNO: 525
10/27/2026 8:09:37 PM
version: 0

