اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85فیصد اضافہ
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی ملازمین کیلئے کرایہ داری سیلنگ میں 85فیصد اضافہ ،وزارت ہاوسنگ نے کرایہ داری سیلنگ کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،وزارت ہاوسنگ و ورکس کا نیا اضافہ یکم نومبر 2025سے نافذ ہو گیا ، رہائشی کرایہ داری سیلنگ کی شرحیں فنانس ڈویژن کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہیں
وفاقی حکومت کے تمام ملازمین (بی ایس-1 تا 22)کیلئے اضافے کی منظوری، اضافہ کا اطلاق چھ خاص اسٹیشنز پر ہو گا،بڑے شہروں میں کرایہ جات میں اضافہ سرکاری ملازمین کو بڑھتے کرایوں میں بڑا ریلیف دیگا۔وفاقی وزیر ہاوسنگ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزارت ہاوسنگ ملازمین کی سہولت کیلئے پرعزم ہیں۔ درخواست گزار کے مطابق اسلام آباد میں 17400سرکاری رہائشی مکانات جبکہ 43ہزار سے زائد رجسٹرڈ ہیں ۔

