اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیرخزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ
Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگئے۔ وزیرخزانہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے پلینری اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، وہ اپنے دورہ امریکا کے دوران آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔وزیرخزانہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن اورملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر خزانہ کی عالمی بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات ہوگی۔
وزیرخزانہ، اجے بنگاکی خصوصی دعوت پر ان کی جانب سے منتخب ممالک کے وزرائے خزانہ کو دیے گیے عشائیے میں شریک ہوں گے، وزیرخزانہ کی آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا سے بھی ملاقات ہوگی۔وزیرخزانہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کیحوالے سے عالمی بینک کے زیر اہتمام علاقائی رانڈ ٹیبل میں شرکت کریں گے، رانڈ ٹیبل میں ایف بی آر حکام کے علاوہ دیگر ممالک کے ٹیکس حکام بھی اپنی ٹیکس اصلاحات کو اجاگر کریں گے۔وزیر خزانہ ورلڈ اکنامک فورم کے زیر اہتمام 2 اہم ایونٹس میں شریک ہوں گے، دورے کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ اور آذربائیجان کے ہم منصب سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی وائٹ ہاس کے اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی شیڈول کا حصہ ہیں، ان کی کانگریس کی فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقات ہوگی۔وزیر خزانہ منتخب بین الاقوامی اور امریکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی انٹرویوز دیں گے، وہ اپنے 6 دن کے دورے کے دوران 65 سے زائد ایونٹس، فورمز، تقریبات، نشستوں اور ملاقاتوں میں شریک ہوں گے۔