نئی دہلی (اردو ٹائمز) نئی دہلی میں طالبان ملاقات کے دوران جھنڈے غائب، بھارت کے سفارتی آداب پر سوال اٹھ گئے
Share

نئی دہلی (اردو ٹائمز)(آئی پی ایس )طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں، جمعے کے روز بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ایک نمایاں پہلو یہ رہا کہ میز کے پیچھے کسی بھی ملک کا جھنڈا نہیں رکھا گیا۔سفارتی آداب کے تحت دو ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقاتوں میں عام طور پر دونوں ملکوں کے پرچم پس منظر میں آویزاں کیے جاتے ہیں
، جو باضابطہ ریاستی تعلقات کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔تاہم بھارت چونکہ تاحال طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے نئی دہلی میں یہ معاملہ سفارتی طور پر نازک صورت اختیار کر گیا ہے۔طالبان کا سفید پرچم، جس پر کلمہ طیبہ درج ہے، بھارت کے لیے ایک حساس علامت ہے اور اسی بنا پر ملاقات کے دوران اسے رسمی حیثیت نہیں دی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران پس منظر میں کسی ملک کا جھنڈا نہیں رکھا گیا۔