LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک کا قابل رسائی اور تیز تر انصاف کے عزم کا اعادہ

Share

اسلام آباد،اکتوبر، 2025 (اردو ٹائمز) وزیر مملکت برائے قانون و انصاف، بیرسٹر عقیل ملک نے اسلام آباد میں نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) کے زیر اہتمام ایک تقریب سے خطاب کیا جس میں انہوں نے، انصاف تک رسائی کو مضبوط بنانے اور بنیادی حقوق کو برقرار رکھنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے اور،انسانی عظمت ، انصاف اور مساوات کے مسائل پر مکالمے کے لیے پلیٹ فارم بنانے میں این سی ایچ آر کے کردار کو سراہا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ منصفانہ، بروقت اور قابل رسائی انصاف کو یقینی بنانے کو وزارت کے وژن میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک نے اہم اصلاحاتی اقدامات پر روشنی ڈالی ،جن میں عدالتی نظام کی جدید کاری، ای فائلنگ اور ڈیجیٹل ریکارڈز کو فروغ دینا، تنازعات کے متبادل حل (اےڈی آ ر) کو مضبوط بنانا اور قانونی اداروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنا شامل ہیں تاکہ عدالتی کارروائی میں تاخیر کو کم اور عدلیہ کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

انہوں نے آئی سی سی پی آر کے تحت پاکستان کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بروقت انصاف آئینی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے لازم و ملزوم ہے۔ انہوں نے قانون سازوں، ججوں، وکلاء اور سول سوسائٹی کی اجتماعی کوششوں پر بھی زور دیا تاکہ پاکستان میں ہر شہری کے لیے انصاف کے قابل رسائی اور بامقصد ہونے کو یقینی بنایا جا سکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X