LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند،سپل ویز کل بروز بدھ صبح 8 بجے کھولے جائیں گے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) وفاقی دارالحکومت کے راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ،راول ڈیم میں پانی کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈیم کے سپل ویز کل بروز بدھ صبح 8 بجے کھولے جائیں گے، سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے کی جائے گی ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو نشیبی ایریاز اور ندی نالوں کے قریب نہ جانے کی ہدایت ، ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہیں، شہری ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X