LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیئرمین پیاس انٹرنیشنل و سینئر صحافی/اینکر پرسن رانا عمران لطیف کا اہم اعلان

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیئرمین پیاس انٹرنیشنل و سینئر صحافی/اینکر پرسن رانا عمران لطیف کا اہم اعلان

چیئرمین پیاس انٹرنیشنل اور سینئر صحافی/اینکر پرسن رانا عمران لطیف نے کہا ہے کہ کچے کے علاقے میں جاری آپریشن محض ایک دکھاوا ہے اور اس سے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے۔

چونکہ ان کا تعلق رحیم یار خان سے ہے اور وہ مقامی حالات سے بخوبی واقف ہیں، انہوں نے رضاکارانہ طور پر ڈاکوؤں سے مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔ رانا عمران لطیف کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں ڈاکو ہتھیار ڈال دیں گے اور مسئلہ پُرامن طور پر حل ہو سکے گا۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ انہیں یہ موقع دیا جائے تاکہ یہ دیرینہ مسئلہ گفت و شنید کے ذریعے حل کیا جا سکے۔
ساتھ ہی انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مذاکرات کے نتیجے میں اغوا کیے گئے افراد کو بھی بحفاظت بازیاب کروایا جائے گا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X