لاہور (اردو ٹائمز) ساتویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز پارٹ ٹو کی تقریب 23 ، دسمبر پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں پلاک کے اشتراک سے منعقد ہوگی
Share
ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری نے بتایا ہے کہ 7 – ویں ایشین میڈیا اینڈ بزنس ایوارڈز پارٹ 2 کی تقریب پلاک کے اشتراک سے 23 – دسمبر 2024ء پنجاب آڈیٹوریم پنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہو گی – جس میں پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا اور بزنس کمیونٹی کی شخصیات کو انکی اعلٰی کارکردگی پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا – سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ سماجی و ثقافتی شخصیات اور زندگی کے ہر شعبہ سے نمایاں افراد و شخصیات شریک ہونگیں – ایک ثقافتی پروگرام بھی تقریب کا حصہ ہوگا –