LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد(اردو ٹائمز) : بلیو ایریا میں آئل ٹینکر میں آتشزدگی کی رپورٹ جاری

Share

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بلیو ایریا میں پیٹرول پمپ کے قریب آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے سے متعلق ڈپٹی کمشنر نے رپورٹ جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق معاملے کی تحقیقات اور وجوہات جانچنے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ آفس نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ کے مطابق بلیو ایریا میں آئل ٹینکر میں آگ شام 7 بج کر 35 منٹ پر لگی، آگ آئل ٹینکر سے پیٹرول کی منتقلی کے دوران لگی۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر پیٹرول پمپ اسٹاف آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف رہا، آئل ٹینکر کے ڈرائیور نے فوری طور پر ٹینکر کو پیٹرول پمپ کی حدود سے نکالا، بعد میں موقع پر ریسکیو کی ٹیمیں پہنچیں، اس دوران پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تحقیقاتی کمیٹی نے ابتداء میں پیٹرول پمپ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کیا، ٹینکر سے پیٹرول منتقل کرتے وقت قریب رکھے واٹر کولر میں شعلہ بھڑکنے سے آگ لگی، پہلے واٹر کولر میں آگ لگی جو بعد میں پھیلی اور آئل ٹینکر کے نوزل میں لگی۔

اپنی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کے بعد پیٹرول پمپ کا معائنہ کیا گیا، معائنے کے دوران پیٹرول آف لوڈنگ کی جگہ پر بجلی کا لائیو کنیکشن بھی دیکھا گیا، پیٹرول منتقلی کی جگہ بجلی کا کنکشن ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پیٹرول پمپ مالکان نے بجلی کا لائیو کنکشن چھپانے کی کوشش بھی کی، تحقیقاتی کمیٹی کوبتایا گیا کہ پی ایس او کی آڈٹ ٹیم نے پمپ کا جائزہ لیا اور اسے کلیئر قرار دیا، پیٹرول پمپ میں لائیو کنکشن کی موجودگی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے جسے نظر انداز کیا گیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *