LOADING

Type to search

تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) صدر مملکت کو ریفرنسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، نیب رپورٹ

Share

نیب کی جانب سے صدر مملکت کی صدارتی استثنیٰ کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری و دیگر کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی جس میں نیب رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر مملکت کو کیسز سے صدارتی استثنیٰ حاصل ہے۔
وکیل صدر زرداری ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے صدارتی استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہوئی ہے، نیب کی جانب سے آج جواب جمع کروانا تھا۔
ملزمان میں سابق سیکریٹری اعجاز احمد خان، علی اکبر، اعجاز میمن، علی اکبر ابرو، خواجہ عبدالغنی مجید، مناہل مجید، عبدالندیم بھٹو و دیگر بھی شامل ہیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *