LOADING

Type to search

انٹرنیشنل پاکستان تازہ ترین

نیویارک(اردو ٹائمز) اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ، امریکی سینیٹرزکا ایران پربراہ راست حملے کا مطالبہ

Share

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں فوجیوں کی ہلاکت پر امریکی سینیٹر نے ایران پربراہ راست حملہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔گزشتہ روز اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ہونے والے ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔امریکا نے ڈرون حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا تاہم ایران نے امریکی فوجی اڈے پر حملے کی سختی سے تردید کر دی ہے۔

اب امریکی سینیٹر جان کورنین نے جو بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے جواب میں پاسداران انقلاب کو نشانہ بنائیں، یہ حملے جنگ کیلئے نہیں بلکہ دفاع کیلئے ہوں گے۔ سینیٹر لنڈسے گراہم نے کہا کہ صدر بائیڈن ایران کے اندر اہم اہداف پرحملہ کریں جو دفاعی مقصد کیلئے ہوں جبکہ سینیٹر ٹام کاٹن نے کہا کہ دہشتگرد قوتوں کے خلاف ایران اور پورے مشرق وسطی میں تباہ کن فوجی جوابی کارروائی چاہتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *