LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(اردو ٹائمز) آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن ختم، انتخابی نشان بھی واپس لے لیا گیا

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کی رجسٹریشن ختم کردی اور انتخابی نشان بھی واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ انٹرا پارٹی الیکشن تنازع پر محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اس فیصلے پرپہنچاہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کاکوئی پارٹی عہدیدار نہیں اور اب پارٹی کا کوئی وجود نہیں۔فیصلے کے متن کے مطابق اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہ کرا سکی لہذا اسے ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ خودساختہ پارٹی عہدیدارن کی جانب سے انتخابی نشان کی درخواست مستردکی جاتی ہے اور اے پی ایم ایل کا انتخابی نشان عقاب اب مختص ہونے کیلئے دستیاب ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X