اسلام آباد(اردو ٹائمز) :وزیراعظم نے آج ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنماوں کو الوداعی عشایئے پر بلالیا
Share

وزیراعظم شہباز شریف نے آج ارکان پارلیمنٹ اورسیاسی رہنماوں کو الوداعی عشایئے پر بلالیا، شہباز شریف آج ارکان پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران حکومت کے معاملے پر وزیراعظم نے خود اتحادی جماعتوں سے وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم اراکین پارلیمنٹ اورسیاسی رہنماؤں الوداعی عشایئے پر بلالیا اور اتحادی جماعتوں کو بھی عشائیہ میں شرکت کی دعوت دی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکرقومی اسمبلی بھی عشائیےمیں شرکت کریں گے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کےرہنمابھی عشائیہ میں شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف آج ارکان پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے، ساتھ ہی نگراں سیٹ اپ اور عام انتخابات سے متعلق دیگر امور پر اتحادی جماعتوں سے مشاورت بھی کریں گے