LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آیت اللہ خامنہ خودداری اوراتحاد وامت کے علمبرداتھے: چوہدری عبیداللہ

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آیت اللہ خامنہ خودداری اوراتحاد وامت کے علمبرداتھے: چوہدری عبیداللہ پوری قوم دہشت گرد ی کے خلاف ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ دہشت گردی اور ریاستی جارحیت کا نوٹس لے مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین انجمنِ تاجران مرکز جی سیون ستارہ مارکیٹ چوہدری محمد عبیداللہ نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حملے بدترین دہشت گردی ہیں امریکا اور اسرائیل کی سرپرستی میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے امت مسلمہ متحد نہ ہوئی تو یہ آگ سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیگی۔ خودداری،خود مختاری اور اتحاد وامت کے علمبردار شہید آیت اللہ خامنہ ای (اپریل 1939 فروری 2026 )بھی اسرائیل کو ناپاک، غاصب،قابض اور اسلام دشمن ریاست سمجھ کر اسے صفحہ ہستی سے مٹانے کے عہد پر کاربند تھے، حملوں میں سپریم لیڈر کی بیٹی ،نواسہ’ داماد اور بہو بھی شہید ہوئے۔ چوہدری محمد عبیداللہ نے مزید کہا پوری قوم دہشت گرد اسرائیل کے خلاف ایران کے ساتھ کھڑی ہے ایران پر اسرائیلی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے ان کارروائیوں کے خلاف مسلم امہ کو متحد ہونا ہو گا۔ اسرائیل کو مغربی طاقتوں کی سپورٹ حاصل ہے۔امریکہ اور صہیونی ریاست نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی ظالمانہ فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا ہے .انہوں کہا کہ مریکہ اور اسرائیل کی جانب سے حالیہ حملے کھلی جارحیت اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کھلی دہشت گردی اور ریاستی جارحیت کا نوٹس لے ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X