اسلام آباد (اردو ٹائمز) فاونڈر ڈیموکریٹس گروپ کے صدر سید ندیم منصور نے سانحہ پمز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیا جائے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) فاونڈر ڈیموکریٹساین اےگروپ کے صدر سید ندیم منصور نے سانحہ پمز کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کیا جائے پمز ہسپتال میں ہولناک واقعہ این اے-47 میں ہوا ہے اور یہ واقع لاپروائی کے سوا کچھ نہیں ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی جوڈیشل انکوائری کرکے ذمہ داران کا تعین کیا جائے ۔ منسٹر یا سیکرٹری صحت یا ای ڈی اس کا ذمہ دار کیسے ہو سکتا ہے ۔ لا پرواہی سیکیورٹی ، فائر اینڈ سیفٹی، ڈیوٹی نرسز ڈاکٹرز ، عملہ ، الیکٹریشن والے ہو سکتے ہیں ۔ چیرمین فانڈر ڈیموکریٹس گروپ ڈاکٹر شاہد ضیا نے کہا کہ ایف آئی آر ضروری ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے آئیں کہ بچے جلے کیسے کون ذمہ دار ہے ۔ جنرل سیکرٹری احمد آسامہ نے بتایا کہ چشم دید گواہ ہیں جو ایک ماں بھی ہے اس کی بات کو سمجھنا چایئے اس نے بتایا کہ بچوں کی لاشوں کا پتہ نہیں چل رھا جس کی وجہ سے عوام میں بھی غم او غصہ ہے اور والدین انصاف کی تلاش میں ھیں ۔ فانڈر ڈیموکریٹ گروپ ان والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
پمز کے بچوں کی ہلاکت ھوئ یا نہی یا کیسے ھوی پر جوڈیشل انکوائری ھونی چاھیئے ۔ فانڈر ڈیموکریٹس آی سی سی آی گروپ۔ ہر بچے کے والدین کو پچاس پچاس لاکھ روپے دینے چاھیئے اور انتظامیہ کی طرف سے والدین سے معافعی بھی ھونی چاھیئے ۔

