LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ پورے جوش و خروش اور عزت و تکریم کے ساتھ منایا گیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی جشن عید میلاد النبیؐ پورے جوش و خروش اور عزت و تکریم کے ساتھ منایا گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پانچ سو سے زائد میلاد کمیٹیوں، تین سو سے زائد مساجد کی انتظامیہ کمیٹیوں اور ڈھائی سو سیرت کمیٹیوں کے سینکڑوں جلوس مرکزی اجتماع پولیس گراؤنڈ (بھٹو کرکٹ گراؤنڈ) مرکز جی سیون میں جمع ہوئے۔ جہاں پر جلوس کے افتتاح سے قبل خواجہ پیر عبید احمد عبید نقٹشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ عبیدیہ نقشبندیہ کی زیر نگرانی ایک عظیم الشان افتتاحی میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت خواجہ ابو جمال پیر محمد بدر عالم جان مرشد آباد شریف پشاور نے کی۔ جبکہ مہمانِ خصوصی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت پاکستان کے لاکھوں مزدوروں کے قائد چوہدری محمد یاسین اور سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری تھے۔ کانفرنس سے ممتاز عالمِ دین علامہ ڈاکٹر مفتی میاں عبدالقادر سکندری، پیر سید محمد علی واسطی، پیر سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، مولانا ابوالفضل عبدالغنی نقشبندی امیر تنظیم علمائے ضیاء العلوم العالمی، مولانا مفتی احسان قادر نعیمی، مولانا قاری املاک حسین چشتی، صاحبزادہ حسیب احمد نظیری، مولانا محمد عارف نقشبندی، صاحبزادہ محمد یاسر جیلانی، علامہ قاری غلام شبیر سروری، حافظ محمد اکرم چشتی، ابرار رضا ایڈووکیٹ، علامہ سید اویس شاہ ضیائی، مولانا لیاقت علی چشتی، حافظ خان محمد قادری، علامہ صاحبزادہ غازی محمد خان سروری پرنسپل جامعہ قمر الاسلام سپر مارکیٹ، پیر میجر سہیل عالم صابری چیئرمین منتظمہ کمیٹی جامعہ نعیمیہ جی نائن تھری اسلام آباد، مفتی ساجد المکی، مولانا محمد نذیر کھوکھر، صاحبزادہ امتیاز احمد مہروی، معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر محمد سلیم سعیدی، مولانا محمد طارق نقشبندی، مولانا مجیب الرحمن، قاری غلام رسول، مولانا مظہر اقبال جامع مسجد بیت المکرم ایف سیون نے خطاب کیا۔پیر سید محمد علی واسطی چیئرمین آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا دن ہمیں اتحاد و اتفاق، مساوات،اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ بارہ ربیع الاوّل اتحاد بین المسلمین کا دن ہے، پیر عبید احمد عبید نقشبندی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس دن حضورؐ کی پاکیزہ سیرت پر عمل کر کے ملک سے ہر قسم کی فرقہ واریت، دہشت گردی اور بدامنی کو ختم کرنے کا عہد کرنا چاہئیے اسلام آباد کی تاریخ میں اس سال جشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا جلوس ہے جو اسلام آباد کے باسیوں کی اپنے پیارے نبیؐ کے ساتھ محبت کا عملی ثبوت ہے۔ کانفرنس میں عوام کی جم غفیر نے شرکت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر اسلام آباد کا ایک بہت بڑا تاریخ ساز جلوس نکالا گیا جس کی قیادت خواجہ پیر محمد بدر عالم جان، پیر عبید احمد عبید نقشبندی، پیر سید محمد علی واسطی، پیر سید محمد جہانگیر شاہ سعیدی، علامہ مفتی احسان قادر نعیمی، چوہدری محمد یاسین، ڈاکٹر مفتی میاں عبدالقادر سکندری، اسد محمود جنرل سیکرٹری پاکستان ورکر فیڈریشن، محمد سرفرار ملک ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مزدور یونین سی ڈی اے نے کی۔ یہ جلوس پولیس گراؤنڈ جی سیون مرکز سے ہونا ہوا ستارہ مارکیٹ گول مارکیٹ، مرکزی جامع مسجد الحبیب، جی سکس ٹو، میلوڈی، لال مسجد، آبپارہ سے ہوتا ہوا دربار حضرت سید سخی محمود بادشاہؒ پر پہنچا۔ اس تاریخ ساز جلوس کے اختتامی میلادِ مصطفی کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں جی تیرا، جی چودہ، جی پندرہ کا بہت بڑا جلوس پیر علامہ سید جابر حسین شاہ کاظمی سجادہ نشیں آستانہ عالیہ طوری شریف کی قیادت میں شامل ہوا اور پیر علامہ سید جابر حسین شاہ کاظمی نے خطاب فرمایا۔ جلوس کے پورے راستے ثناء خوان، نعت خوانی اور درود و سلام کے نذرانے پیش کرتے رہے۔ اسلام آباد کے تمام سیکٹرز اور مضافات کے جلوس اس مرکزی جلوس میں شامل ہوتے رہے۔ راستے میں مختلف مقامات پر اسٹیج بنائے گئے تھے۔ جہاں پر علمائے کرام اپنے خطابات سے شرکاء جلوس کو نبی کریمؐ محبت پر کٹ مرنے کا پیغام دیتے رہے۔ جلوس کے اختتام پر علامہ پیر عبید احمد عبید نقشبندی، پیر سید محمد علی واسطی چوہدری محمد یاسین و دیگر ممبران 12 رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کی تاج پوشی کی گئی۔ جس کے بعد یہ مرکزی جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء جلوس کو محکمہ اوقاف اسلام آباد نے کھانا پیش کیا اور میلاد پارٹیوں اور سیرت پارٹیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ آٹھ رکنی مرکزی جلوس میلاد کمیٹی کے ممبران کی ہار پوشی کی گئی۔ راستے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے فیتہ کاٹ کر جلوس کا افتتاح کیا۔ جلوس کے پورے راستے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ یوسف، ایس ایس پی قاضی علی رضا،ایس ایس پی سی ٹی ڈی، ایس ایس پی ہمایوں، ایس ایس پی سیکرٹریٹ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن،اسلام آباد پولیس کمانڈوز، سی ڈی اے کے واٹر ٹینکر، فائر بریگیڈئر کی گاڑیاں ساتھ چلتی رہیں۔ آخر میں سرپرست اعلیٰ مرکزی جلوس میلاد کمیٹی اسلام آباد چوہدری محمد یاسین نے پورے شہر کو سجانے اور بہترین سیکورٹی انتظامات کرنے پرچیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنراسلام آباد، آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد،ڈائریکٹر میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر انعم فاطمہ، تمام پولیس افسران،سی ڈی اے افسران و ملازمین اور محکمہ اوقاف کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X