راولپنڈی (اردو ٹائمز) ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کے اعزاز میں پُروقار الوداعی تقریب، اٹک پولیس کی جانب سے شاندار خراجِ تحسین ۔
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان کے شاندار عہدِ تعیناتی کی تکمیل اور تبادلے کے موقع پر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن اٹک زینب ایوب، ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، سٹاف آفیسرز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر اٹک پولیس کے افسران نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورِ تعیناتی میرٹ کی پاسداری، قانون کی عملداری، محکمانہ نظم و ضبط اور بہترین پولیسنگ کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، انہوں نے ایک نڈر، بے باک، فرض شناس اور ایماندار افسر کی حیثیت سے اٹک پولیس کی بہترین قیادت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے فرائض کو عبادت سمجھ کر ادا کیا اور میرٹ و قانون کو مقدم رکھا، انہوں نے کہا کہ ٹیم ورک اور باہمی تعاون ہی کامیاب پولیسنگ کی بنیاد ہے۔
تقریب کے اختتام پر اٹک پولیس کے افسران نے ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی آئندہ ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


