راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سید جواد شاہ کی ھمراہ پولیس ٹیم منشیات کے خلاف کارروائی
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا سید جواد شاہ کی ھمراہ پولیس ٹیم منشیات کے خلاف کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سپلائر گرفتار، 5 کلو 300 گرام چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ٹیکسلا نے ھمراہ پولیس ٹیم منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سپلائرکو گرفتار کرلیا، زیرحراست منشیات سپلائر سے 5 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوئی، منشیات سپلائر نے تعلیمی اداروں سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے،منشیات سپلائر قبل ازیں منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ و سزا یافتہ بھی ہے،سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہناتھاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

