LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) برازیل سے ڈیپورٹ ہونے والے مسافر کے خلاف مقدمہ درج – جعلی میکسیکو ویزا اور ایسائلم سیکر کا انکشاف

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز): برازیل سے ڈیپورٹ ہونے والے مسافر کے خلاف مقدمہ درج – جعلی میکسیکو ویزا اور ایسائلم سیکر کا انکشاف

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی

فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے برازیل سے ڈیپورٹ ہونے والے مسافر علی رضا ولد محمد عارف کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مسافر 09 اگست 2026 کو فلائٹ نمبر QR-632 کے ذریعے برازیل سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچا۔ ڈیپورٹیشن کی وجہ “لو پروفائل ایسائلم سیکر” درج تھی۔ آئی بی ایم ایس ریکارڈ سے انکشاف ہوا کہ مسافر 17 مئی 2026 کو لاہور ائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر انڈونیشیا روانہ ہوا تھا۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے پاکستان سے انڈونیشیا اور پھر انڈونیشیا سے سعودی عرب کا ویزا حاصل کیا۔ سعودی عرب سے میکسیکو کا ویزا لے کر برازیل روانہ ہوا جہاں ایک روزہ ٹرانزٹ قیام کے بعد آگے سفر کی بجائے مقررہ مدت سے زیادہ رکا جس پر برازیل پولیس نے اسے گرفتار کر کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان ڈیپورٹ کر دیا۔

مسافر کے پاسپورٹ کے صفحہ نمبر 26 پر لگا میکسیکو کا ویزا بھی مشکوک پایا گیا۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انسانی سمگلنگ اور دستاویزی جعلسازی میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین بھی تفتیش کے دوران کیا جائے گا۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download