کراچی (اردو ٹائمز) ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کا دورہ بنارس
Share
کراچی (اردو ٹائمز) کراچی ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن نے بنارس باچا خان چوک اور گرد و نواح کا تفصیلی دورہ کیاایکشن کمیٹی بنارس باچا خان چوک کے عہدیداران سے ملاقات کی۔ ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے علاقے میں قائم تجاوزات اور دیگر عوامی مسائل کا معائنہ کیا۔اس موقع پرٹاؤن چیئرمین مومن آباد ملک عارف اعوان، میونسپل کمشنر مومن آباد اصغر علی بنڑ ، میونسپل کمشنر اورنگی آغا فہد، ایس ایچ او پیر آباد وسیم انیس ، ایس ایچ او اورنگی چنّہ ، ڈی ایس پی اورنگی محمد وسیم، اسسٹنٹ کمشنر ایزا انعام سمیت و دیگر افسران موجود تھے۔معززین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ علی ذوالفقار میمن کو ڈیرہ حاجی غلام حسین بنارس میں سندھی اجرک پہنائی گئی۔ ایکشن کمیٹی کے سربراہ صدیق اکبر و اراکین نے علاقے کے تمام اہم مسائل تفصیل سے ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے سامنے پیش کئے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام معاملات کو غور سے سنا اور متعلقہ افسران کو عوامی مسائل کے حل کیلئے ضروری احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے یقین دہانی کرائی کہ تین دن میں بنارس باچا خان چوک اور گرد و نواح میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔معززین علاقہ کاظم حسین، حاجی اطہر باز ، حاجی اسحاق خان ، طاہر انصاری اور نواز خان سمیت ایکشن کمیٹی کے دیگرممبران موجود تھے۔


