راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا جواد شاہ کی سربراہی میں پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا جواد شاہ کی سربراہی میں پولیس کی منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، دو منشیات سپلائر گرفتار، 5 کلو چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اہس ڈی پی او ٹیکسلا سرکل ملک ارشد کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹیکسلا کی سربراہی میں انچارج چوکی سب انسپکٹر قیصر نے ھمراہ پولیس ٹیم منشیات سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا، زیر حراست منشیات سپلائرز سے 5 کلو چرس برآمد ہوئی، ٹیکسلا پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

