LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ملازمین کی بلاتفریق خدمت سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیاز ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

Share

ملازمین کی بلاتفریق خدمت سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیاز ہے۔ اسلام آباد (اردو ٹائمز) چوہدری محمد یٰسین

سی ڈی اے کے 24 سینئر اسسٹنٹس کو ایڈمن آفیسر (BPS-16) ایگزیکٹو کیڈر میں ترقی دے دی گئی۔

سی ڈی اے مزدور یونین کی کاوشوں کے نتیجے میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے 24 سینئر اسسٹنٹس کو ایڈمن آفیسر (BPS-16) ایگزیکٹو کیڈر میں ترقی دے دی گئی۔ترقی پانے والے ملازمین میں مسعودجیلانی،محمد عاطف،افتخارعلی،حافظ شاہد علی،سعیداحمد،محمد عمرنواز،رومانہ سلیم،ثاقب علی،قاسم عباس،محمد ظہوراعوان،مہوش نذیر،نورین رفیق،نوید لیاقت و دیگرشامل ہیں، اسی سلسلے میں ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی دفتر میں منعقد ہوئی جس میں مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے ترقی پانے والے ملازمین میں پروموشن لیٹرز تقسیم کیے اور انھیں مبارک باد پیش کی۔اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی بلاتفریق خدمت، ان کے حقوق کا تحفظ اور جائز مسائل کا حل سی ڈی اے مزدور یونین کا طرہ امتیاز رہا ہے۔ مزدوریونین نے ہمیشہ ملازمین کی فلاح و بہبود، پروموشنز کے عمل میں پیش رفت اور ان کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ مزدور یونین کی مسلسل جدوجہد اور کاوشوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ملازمین کو ترقی کے مواقع میسر آئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملازمین کی بروقت ترقی نہ صرف ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے اعتراف کا ذریعہ ہے بلکہ اس سے ان کے اعتماد، حوصلے اور ادارے کے ساتھ وابستگی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ ترقی کے مواقع فراہم ہونے سے ملازمین مزید محنت، لگن اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کے لیے حوصلہ پاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایسے ملازمین جن کی لائن آف پروموشن نہیں ہے ان کے لیے سی ڈی اے مزدور یونین نے سمری بنواکر بورڈ میں بھیجوادی ہے انشاء اللہ بہت جلد ان ملازمین کی لائن آف پروموشن بنواکر ان کو ترقیاں دلوائی جائیں گی اوریقینا ان فیصلوں سے مزدوروں کے گھروں میں خوشحالی آئے گی اور وہ پہلے سے بہتراندازمیں اپنی زندگی گزارسکیں گے،انھوں نے ترقی پانے والے تمام افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور سی ڈی اے کی کارکردگی کو بہتر بنانے، دفتری امور کو مؤثر انداز میں چلانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کے جائز حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Close Welcome Bar
VST plugins free download free effects plugins free synth plugins Omnisphere 3 download Serum 2 download Soothe 3 download Valhalla Vintage Verb download Kickstart 2 download NS1 Noise Suppressor download Nexus 5 download Decapitator download FabFilter Pro-Q 4 download CLA-2A download Soothe 2 download Metatune download Melodyne 5 download Keyscape download FL Studio download Oxford Inflator download Kontakt 8 download Silk Vocal download Hype 2 download Thermal download Phase Plant download Vocal Rider download Sylenth1 download Little AlterBoy download Portal download