LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نےسنگین جرائم میں ملوث 08 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلیے۔

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نےسنگین جرائم میں ملوث 08 جرائم پیشہ افراد گرفتار کرلیے۔ ملزمان سے منشیات اور اسلحہ برآمد، گرفتار پولیس تھانہ گولڑہ ،تھانہ آبپارہ،تھانہ شہزاد ٹاون،تھانہ انڈسٹریل ایریا اور تھانہ سنبل پولیس نے منشیات فروشی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 08 ملزمان گرفتا کرلیے،گرفتار ملزمان سے 712 گرام آئس، مختلف بور کے 04 پستول معہ ایمونیشن اور 02 خنجر برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X