اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی سواں زون خرم اشرف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس پی سواں زون خرم اشرف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس۔ایس پی سواں زون نے تمام افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث گروہوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیوں اور ایس آئی پی ایس پروٹوکول کے تحت سروس ڈلیوری مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سواں زون خرم اشرف کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سواں اور رورل زون کے تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، افسران کی کارکردگی، جرائم کی روک تھام، اشتہاری و عادی مجرمان کی گرفتاری، زیرِ تفتیش مقدمات کی پیش رفت، سکیورٹی انتظامات اور شہریوں کو بہتر پولیس سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ایس پی سواں زون نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ اور ٹارگٹڈ کارروائیوں کو مزید تیز کیا جائے، جبکہ کار و موٹر سائیکل چوری، راہزنی، ڈکیتی اور پراپرٹی کرائم میں ملوث گینگز کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان کے تمام ارکان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے اشتہاری اور عادی مجرمان کی فوری گرفتاری اور زیرِ التواء مقدمات کو میرٹ پر یکسو کرنے کی بھی ہدایت کی۔ایس پی سواں زون نے مزید کہا کہ تمام پولیس اسٹیشنز میں ایس آئی پی ایس پروٹوکول کے تحت سروس ڈلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور پیشہ ورانہ رویہ اپنایا جائے، جبکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے افسران کو مزید ہدایت کی کہ مؤثر نگرانی، ٹیم ورک اور جدید پولیسنگ کے ذریعے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے اور امن و امان، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی



