اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا فیض آباد کا دورہ۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان کا فیض آباد کا دورہ۔ سی ٹی او اسلام آباد غیر قانونی بس اڈوں، تجاوزات اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نے فیض آباد کا دورہ کیا، انہوں نے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس افسران سے ملاقات کی اور ٹریفک کی روانی، انتظامات اور مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی ٹی او اسلام آباد نے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے عوامل، غیر قانونی بس اڈوں، تجاوزات اور دیگر مسائل کا بھی معائنہ کیا۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ شہریوں کو بلا تعطل سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے قانون پر بلاامتیاز عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے والے مقامات کی مسلسل نگرانی کی جائے، فوری رکاوٹیں دور کی جائیں اور شہریوں کی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔سی ٹی او اسلام آباد نے خود بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے والے عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کی نگرانی کی اور موقع پر موجود افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو محفوظ، منظم اور بلا تعطل سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانونی پارکنگ، تجاوزات اور دیگر رکاوٹوں کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں گی تاکہ وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا نظام مزید بہتر بنایا جا سکے



