LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت بھرتی کے عمل میں تمام تر شفافیت کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت بھرتی کے عمل میں تمام تر شفافیت کیلئے اعلیٰ سطحی اجلاس ،آئی جی اسلام آباد نے ملک بھر کے ٹیسٹ سینٹرز پر انتظامات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اور تمام سینئر افسران کو میرٹ، شفافیت اور مساوی مواقع ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی اجلاس میں ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ ،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد عتیق طاہر، ڈی آئی جی محمد جواد طارق، ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے بذریعہ زوم شرکت کی،آن لائن اجلاس میں نیشنل پولیس فاونڈیشن کے افسران بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک کے مختلف شہروں میں قائم بھرتی ٹیسٹ سینٹرز پر جاری انتظامات ، امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ، ٹیسٹ کے مختلف مراحل اور مجموعی ریکروٹمنٹ پراسیس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر بھرتی کے پورے عمل میں میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے، تمام امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کرنے اور ٹیسٹ سینٹرز پر بہترین انتظامات برقرار رکھنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئیں۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ہدایت کی کہ تمام ٹیسٹ سینٹرز پر تعینات افسران ہر مرحلے کی خود نگرانی کریں، امیدواروں کی سہولت، رہنمائی اور سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، جبکہ بھرتی کے تمام مراحل کو منظم، شفاف اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ ہر امیدوار کو میرٹ کی بنیاد پر یکساں اور منصفانہ مواقع میسر آ سکیں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ بھرتی کے عمل کے دوران کسی بھی قسم کی غفلت، جانبداری یا بے ضابطگی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ افسران اپنے فرائض مکمل دیانت داری، غیرجانبداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیں تاکہ اسلام آباد پولیس میں بہترین

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X