LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثرکاروائی کے دوران وفاقی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) جرائم پیشہ عناصرکے خلاف موثرکاروائی کے دوران وفاقی پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 36 جرائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے، تھانہ ویمن ، تھانہ شہزاد ٹاون، تھانہ ترنول، تھانہ گولڑہ ، تھانہ سنبل، تھانہ مارگلہ ، تھانہ سنگجانی ،تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ رمنا، تھانہ کھنہ اور تھانہ لوہی بھیر پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 16 ملزمان کو گرفتار کرکے 668 گرام آئس،1,200 گرام چرس ، 107گرام ہیروئن، مختلف بور کے 09 پستول معہ ایمونیشن اور 02 خنجر برآمد کئے ۔ ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے جبکہ اشتہاری، سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے کاروائی کے دوران 20 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X