LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرزکے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے کیپیٹل پٹرول یونٹ ہیڈکوارٹرزکے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا،اور افسران کو تعمیراتی کا م کو مقررہ مدت کے اندر،اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی غیرضروری تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام امور کو مربوط منصوبہ بندی کے تحت بروقت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کی تکمیل کے دوران تمام تکنیکی اور حفاظتی تقاضوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے مزید کہا کہ کیپیٹل پٹرول یونٹ اسلام آباد پولیس کا ایک اہم آپریشنل یونٹ ہے، جو شہریوں کے جان و مال کے تحفظ، شاہراہوں پر موثر گشت، فوری رسپانس اور جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونٹ کے جدید ہیڈکوارٹرز کی بروقت تکمیل سے اس کی آپریشنل استعدادِ کار میں مزید اضافہ ہوگا اور عوام کو مزید موثر، بروقت اور معیاری پولیس خدمات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔دورے کے اختتام پر ایس ایس پی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق جلد از جلد مکمل کیا جائے، کام کے معیار پر خصوصی توجہ دی جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس جدید انفراسٹرکچر، موثر پولیسنگ اور عوام دوست اقدامات کے ذریعے شہریوں کو بہترین سکیورٹی اور پولیس خدمات کی فراہمی کے لیے مسلسل کوشاں ہے

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X