اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان کی جانب سے اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو تعریفی اسناد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ایس ایس پی سی ٹی ڈی سعود خان کی جانب سے اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو تعریفی اسناد ،سینئرسپرٹینڈ نٹ آف پولیس کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سعود خان نے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد دیں، انہوں نے کہا کہ فرض شناسی ،ایمانداری اور بھرپور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے والے افسران وفاقی پولیس کا وقار ہیں جوایمانداری، خلوصِ نیت اور پیشہ ورانہ عزم کے ساتھ ہر چیلنج کا سامنا کرتے ہیں۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا کہ بہادری، تہذیب اور شفافیت وفاقی پولیس کے امتیازی نشان ہونے چاہیں۔ تمام افسران بھرپور ایمانداری ،فرض شناسی ،جانفشانی اور بہادری سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیں۔ آپ سب لوگ ایک بہترین پولیس فورس کا حصہ ہیں، اس موقع پر تمام افسران نے تعریفی اسناد کے حصول کو قابل ستائش قرار دیا





