اسلام آباد (اردو ٹائمز) جعلی ایچ ای سی اسکالرشپس اور امریکی یونیورسٹی داخلے کے نام پر فی کس 10 ہزار ڈالر ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) جعلی ایچ ای سی اسکالرشپس اور امریکی یونیورسٹی داخلے کے نام پر فی کس 10 ہزار ڈالر ہتھیانے والا ایجنٹ گرفتار
ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی
اسلام آباد: فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے 23 جولائی 2026 کو ایک منظم ایجنٹ اور انسانی سمگلر محمد زوہیب ولد محمد ذوالفقار بھٹی کو سیالکوٹ سے گرفتار کر لیا۔
ملزم سیالکوٹ میں “براڈوے کنسلٹنسی” کے نام سے ایجنسی چلا رہا تھا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم نے متعدد طلباء اور درخواست گزاروں کو یونیورسٹی آف نیواڈا رینو امریکہ میں داخلے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) فنڈڈ پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا جھانسہ دے کر فی کس 10 ہزار امریکی ڈالر ہتھیائے۔ ملزم نے متاثرین کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) پاکستان کے نام پر جعلی اور ملفوف دستاویزات فراہم کیں جن کی بعد ازاں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) نے تصدیق پر جعلی قرار دیا۔
ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 188/26 دفعات 420، 468 اور 109 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج ہے۔
یہ کارروائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انویسٹی گیشن محمد نعمان کی سربراہی میں اے ایس آئی مظہر شاہ اور ایف آئی اے ٹیم نے انجام دی۔

