اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو اور ہائی سکیورٹی زونز میں سکیورٹی مزید مؤثر بنا دی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو اور ہائی سکیورٹی زونز میں سکیورٹی مزید مؤثر بنا دی۔، جدید ٹیکنالوجی، ٹیبلٹ بیسڈ ویری فکیشن اور سخت مانیٹرنگ کے ذریعے داخلی راستوں کی نگرانی مزید مضبوط کر دی جائیگی۔ غیر ملکی سفارت خانوں، سرکاری تنصیبات اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات اسلام آباد پولیس نے ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈ زون اور دیگر ہائی سکیورٹی زونز میں سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنا دیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈی آءی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے تمام افسران کو فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران فیلڈ میں موجود رہتے ہوءے سکیورٹی ڈیوٹی، چیکنگ کے نظام اور نفری کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کریں۔ تمام اہلکار مکمل حفاظتی سامان، بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کے ساتھ ڈیوٹی انجام دیں، جبکہ حساس مقامات پر تعینات جوان ہر وقت اسلحہ سے لیس، چوکس اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ڈی آءی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے مزید ہدایت کی کہ ڈپلومیٹک انکلیو، ریڈ زون اور دیگر حساس مقامات کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت اور مؤثر بنایا جاءے۔ تمام گاڑیوں اور افراد کی جدید ٹیبلٹ بیسڈ ویری فکیشن کے ذریعے جانچ پڑتال کی جاءے تاکہ مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی ممکن ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ مشکوک افراد، مشتبہ گاڑیوں اور غیر معمولی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھی جائے، جبکہ ڈیوٹی میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،۔ڈی آءی جی سکیورٹی رانا عمر فاروق نے کہا کہ غیر ملکی سفارت خانوں، اہم سرکاری تنصیبات، سفارتی عملے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے اور محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے اسلام آباد پولیس تمام دستیاب وساءل بروءے کار لاتے ہوءے ہر وقت مکمل طور پر الرٹ رہے گی




