LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی اور اے آئی جی لیگل سے اہم ملاقاتیں

Share

اسلام آباد (اردو ٹائمز) آئی جی سید علی ناصر رضوی کی ڈی آئی جی اور اے آئی جی لیگل سے اہم ملاقاتیں،آئی جی نے وفاقی پولیس کی مجموعی کارکردگی، پیشہ ورانہ اموراورعوام دوست پولیسنگ سمیت زیر تفتیش مقدمات، قانونی اموراور شہریوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس نے ڈی آئی جی امحمد جواد طارق اور اے آئی جی لیگل طاہر کاظم سے علیحدہ علیحدہ اہم ملاقاتیں کیں، جن میں پولیس کی مجموعی کارکردگی، امن و امان کی صورتحال، پیشہ ورانہ امور، عوام دوست پولیسنگ، مؤثر قانون نافذ کرنے اور شہریوں کو معیاری پولیس خدمات کی فراہمی سے متعلق مختلف امور کا تفصیلی جاءزہ لیا گیا۔ڈی آءی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے ساتھ ملاقات کے دوران وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، پولیس کی آپریشنل کارکردگی، انٹیلی جنس بیسڈ پولیسنگ، گشت کے نظام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی سے متعلق اقدامات کا جاءزہ لیا گیا۔ آءی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جاءے، جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور عوامی اعتماد کے فروغ کے لیے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید مضبوط کیا جائے۔اے آئی جی لیگل طاہر کاظم کے ساتھ ملاقات میں زیرِتفتیش مقدمات، قانونی معاملات، عدالتوں میں زیرِسماعت کیسز، مضبوط شواہد پر مبنی چالان، قانونی تقاضوں کی بروقت تکمیل اور شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق کے تحفظ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تمام مقدمات کی تفتیش میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے، مضبوط شواہد کی بنیاد پر چالان بروقت عدالتوں میں پیش کیے جائیں تاکہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اس موقع پر کہا کہ مؤثر پولیسنگ، شفاف تحقیقات، قانون کی بلاامتیاز عملداری، احتساب، عوام دوست رویہ اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس جدید، پیشہ ورانہ اور عوام دوست پولیسنگ کے فروغ، جراءم کے مؤثر انسداد اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیتی رہے گی

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X