LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (اردو ٹائمز) پاکستان میں کلین انرجی سمیت الیکٹرک وہیکل کے بنیادی ڈھانچہ میں سرمایہ کاری گیم چینجر ثابت ہو گا – وفاقی وزیر ہارون اختر- اسٹارچارج انرجی پاکستان اور باہم گلوبل کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب

Share

اسلام آباد – جولائی 2026 (اردو ٹائمز):پاکستان کے مستقبل کی معیشت کا راستہ اب بجلی سے گزرے گا۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید ہارون اختر خان نے کہا کہ قابل تجدید توانائی اور الیکٹرک موبلٹی پاکستان کی اقتصادی ترقی کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دور اندیش قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت ملک تیزی سے کلین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے اسٹارچارج انرجی پاکستان کے ڈائریکٹر جناب عمر ملک کی قیادت اور عزم کو بھی خوب سراہا جنہوں نے وزیر اعظم کے ویژن کو عملی جامہ پہناتے ہوئے پاکستان میں عالمی معیار کی ای وی چارجنگ ٹیکنالوجی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری متعارف کروائی ہے۔

یہ بات انہوں نے اسٹارچارج انرجی پاکستان اور باہم گلوبل کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کی دستخطی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اس شراکت داری کو پاکستان کے الیکٹرک وہیکل اور کلین انرجی کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

ہارون اختر خان نے کہا کہ یہ چینی اور پاکستانی کمپنی کے درمیان سب سے بڑی اسٹریٹجک شراکت داریوں میں سے ایک ہے۔ یہ معاہدہ پائیدار ٹرانسپورٹ، کلین انرجی اور صنعتی ترقی کے قومی اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت سرمایہ کاری، جدت اور صنعتی ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔ ویژن 2030 میں الیکٹرک موبلٹی، قابل تجدید توانائی کے بنیادی ڈھانچے اور پائیدار اقتصادی ترقی کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں اور توانائی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ای وی انفراسٹرکچر کی ترقی کو تیز کرے اور صاف، سستی اور مؤثر ٹرانسپورٹ کو فروغ دے۔ ای وی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری سے نہ صرف درآمدی ایندھن پر انحصار کم ہوگا بلکہ معاشی ترقی، ٹیکنالوجی کی ترقی اور ماحولیاتی پائیداری کو بھی فروغ ملے گا۔

ہارون اختر خان نے عمر ملک کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت سے بین الاقوامی شراکت داریاں مضبوط ہوئی ہیں اور حکومت کے قومی اہداف کے حصول میں مدد ملی ہے۔

اسٹارچارج انرجی پاکستان اور باہم گلوبل کے درمیان یہ شراکت داری پاکستان کے کلین انرجی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

X