اسلام آباد (اردو ٹائمز) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 34 جرائم پیشہ عناصر گرفتار
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) سنگین جرائم میں ملوث عدالتی مفروران اور مجرمان اشتہاریوں سمیت 34 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔مزید تفتیش جاری ہے۔تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ کھنہ، تھانہ بہارہ کہو، تھانہ شہزاد ٹاؤن، تھانہ کرپہ،تھانہ نیلور،تھانہ سبزی منڈی، تھانہ پھلگراں،تھانہ سنمبل،تھانہ مارگلہ،تھانہ سنگجانی،تھانہ سیکرٹریٹ اور تھانہ لوہی بھیر پولیس نے منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتارکیا ملزمان سے 665 گرام آئس، 330 گرام ہیروئن، 20 بوتل شراب، مختلف بور کے 13 عدد پستول معہ ایمونیشن اور تین خنجر برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہاری،سابقہ ریکارڈ یافتہ اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 13 مجرمان کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔





