اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے ،شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر فوری حل اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ”آئی جی پی شکایت سیل ”1715”پر اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں، پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں اوراس سلسلے میں تمام زونل ایس پیز اپنے زونز میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا کوئی بھی شہری ان کھلی کچہریوں میں کھل کر اپنے مسائل بیان کرسکتا ہے،اسلام آباد پولیس کی اس عوامی رابطہ مہم کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کے دہلیز پر حل کرنا ہے


