اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیئرمین کیرئیر سکولز سسٹم عبیداللہ چوہدری کے ماموں انتقال کر گئے
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیئرمین کیرئیر سکولز سسٹم عبیداللہ چوہدری کے ماموں انتقال کر گئے
کراچی میں سپردخاک، نماز جنازہ میں عوامی اور تعلیمی حلقوں کی نمائندہ شخصیات کی شرکت
نیشنل ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس ، مرحوم کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت اور فاتحہ خوانی
صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز ، چیئرمین کیرئیر سکول اینڈ گرلز کالج محمد عبیداللہ چوہدری کے ماموں، معروف عالم دین مولانا محمد اسحاق روپڑی کے اکلوتے صاحب زادے، بانی کیرئیر سکولز سسٹم کراچی محمد یعقوب مختصر علالت کے بعد اتوار کی صبح انتقال کرگئے۔انہیں اسی روز بعد نماز عصر پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سماجی، عوامی، کاروباری اور تعلیمی حلقوںسے متعلق شخصیات نے شرکت کی۔ بعدازا ں نیشنل ایسوسی ایشن کے تعزیتی اجلاس میں مرحوم محمد یعقوب کی تعلیمی و تدریسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے محمد عبیداللہ چوہدری سے ان کے ماموں کی رحلت پر تعزیت کی گئی۔

