راولپنڈی (اردو ٹائمز) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) عبدالرحمن خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
Share
راولپنڈی (اردو ٹائمز) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر کی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) عبدالرحمن خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر مقامات پر کم عمر بچوں سے مشقت کے خلاف جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ اداروں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے، لیبر قوانین پر سختی سے عملدرآمد اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔


