اسلام آباد (اردو ٹائمز) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — ترکی ورک ویزا کے نام پر 5 لاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں ملزم گرفتار
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز): ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم تیمور خان کو گرفتار کر لیا۔
ملزم پر شہری کو ترکی کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے 5 لاکھ روپے ہتھیانے کا الزام ہے۔ انکوائری نمبر 462/2026 مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 271/2026 درج کی گئی۔
کیس میں ملوث دیگر ایجنٹس کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔ جبکہ کیس کی تفتیش انسپکٹر عاشر آرون کر رہے ہیں۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے اور شہریوں کو بیرونِ ملک ملازمت کے نام پر ہونے والے فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
#FIAIslamabadZone #FIA #AHTC #VisaFraud #HumanSmuggling #Rawalpindi

