اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے دو افسران کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) پولیس کے دو افسران کی ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد، شاندار خدمات پر سینئر افسران نے بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن کے اے ایس آئی محمد فاروق اور اے ایس آئی عبدالجبار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں ایس ایس پی سکیورٹی /آپریشنز سلیمان ظفر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر پولیس افسران اور جوانوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،ایس ایس پی سکیورٹی /آپریشنز سلیمان ظفر نے ریٹائر ہونے والے دونوں افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے پورے کیریئر کے دوران دیانتداری، فرض شناسی، محنت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے اور اسلام آباد پولیس کی نیک نامی میں اہم کردار ادا کیا،انہوں نے کہا کہ ایسے افسران کی خدمات محکمے کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کی انتھک محنت ہمیشہ یاد رکھی جائے اس موقع پر ریٹائر ہونے والے اے ایس آئی محمد فاروق اور اے ایس آئی عبدالجبار کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا، مقررین نے ان کے مثالی کردار، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات نوجوان پولیس افسران کیلئے مشعل راہ ہیں، تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے دونوں ریٹائر ہونے والے افسران کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں یادگاری شیلڈز پیش کیں اور ان کی صحت، خوشحالی اور آئندہ زندگی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا




