اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف آپریشنز آفیسر سیف سٹی بلوچستان کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ۔
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) چیف آپریشنز آفیسر سیف سٹی بلوچستان کا سیف سٹی اسلام آباد کا دورہ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی عباس مہدی نے سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا اور اس کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔فصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عباس مہدی نے چیف آپریشنز آفیسر بلوچستان کا سیف سٹی اسلام آباد میں استقبال کیا،اس موقع پر انہوں نے سیف سٹی اسلام آباد کے مرکزی نظام، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر،جدید تکنیک کے حامل کیمروں اور پولیس آپریشنز سنٹر ہال کا دورہ کروایا اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بھی مکمل آگاہ کیا، انہوں نے کہاکہ سیف سٹی اسلام آباد جدید تکنیکی منصوبے کے ذریعے مختلف شعبہ جات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جس میں پولیس آپریشنز سنٹر، ایمرجنسی کنٹرول سنٹر، ڈسپیچ کنٹرول سنٹر اور “پکار “15 ایمرجنسی ہیلپ لائن جیسے اقدام شامل ہیں، شہر میںسیف سٹی کیمروں کی کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بھی چیف آپریشنز آفیسر کو بریفننگ دی گئی کہ سیف سٹی کے جدید تکنیک کے حامل کیمرے شہر کی سلامتی، جرائم کے سدباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چہروں کی شناخت کرنے والے کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جو مشکوک عناصر کی نشاندہی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، مزید برآں دورہ کا مقصد جرائم کی شرح کم کرنے میں سیف سٹی اسلام آباد کے کلیدی کردار اور سرویلنس کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لینا تھا،چیف آپریشنز آفیسر بلوچستان نے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہا اور اس کامیاب دورے پر سیف سٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا




