اسلام آباد (اردو ٹائمز) راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سول لائنز راولاکوٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی
Share
اسلام آباد (اردو ٹائمز) راولاکوٹ میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد حملوں میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ سول لائنز راولاکوٹ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی’ نمازِ جنازہ میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، آئی جی آزاد کشمیر پولیس، اعلیٰ سول و عسکری حکام، سماجی و سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ‘شرکاء نے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں کیں’ انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن لیاقت علی نے کہا کہ پرتشدد عناصر ذاتی مفاد کی خاطرمعصوم لوگوں کوورغلا کرامن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی مذموم کوشش کی پرتشدد حملوں میں آزادکشمیرپولیس کے3اہلکار شہید اورسیکیورٹی فورسز کے42اہلکارزخمی ہیں اس سے بڑھ کر دہشتگردی اور کیا ہو گی ، سیکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ طرز عمل سے امن و امان کو برقرار رکھا اورشہریوں نے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کو مسترد کیا ، سیکیورٹی فورسز آزاد کشمیر میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں، ریاست کے امن، استحکام اور عوامی سلامتی کو چیلنج کرنے والے پرتشدد عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور قانون کے مطابق مؤثر کارروائی جاری رکھی جائے گی

